READ

Surah Saad

صٓ
88 Ayaat    مکیۃ


38:81
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ(۸۱)
اس جانے ہوئے وقت کے دن تک (ف۱۰۳)

38:82
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ(۸۲)
بولا تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا،

{قَالَ: اس نے کہا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ مہلت ملنے کے بعد ابلیس نے کہا: ’’یا رب! تیری عزت کی قسم ! میں  حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد کے سامنے گناہوں  کو سجا سنوار کر اور ان کے دلوں  میں  شکوک و شبہات پیدا کر کے ان سب کو گمراہ کر دوں  گا البتہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں  سے جو تیرے چنے ہوئے بندے ہیں  وہ میرے وار سے بچے رہیں  گے ۔( روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۸۲-۸۳، ۸ / ۶۶)

             اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور بہت سے صالحین پر شیطان کا داؤ نہیں  چلتا کہ وہ ان سے گناہ یا کفر کرا دے۔

38:83
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ(۸۳)
مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں،

38:84
قَالَ فَالْحَقُّ٘-وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ(۸۴)
فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں،

{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:’’تو سچ یہ ہے جو ہم ارشاد فرماتے ہیں  اور میں  سچ ہی فرماتا ہوں ، بیشک میں  ضرور تجھ سے اور تیری ذُرِّیَّت سے اور انسانوں  میں  سے جتنے لوگ اپنے اختیار سے گمراہی میں  تیری پیروی کریں  گے ان سب سے جہنم بھر دوں  گا۔ (روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۸۴-۸۵، ۸ / ۶۶)

38:85
لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ(۸۵)
بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے (ف۱۰۴) اور ان میں سے (ف۱۰۵) جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے،

38:86
قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ(۸۶)
تم فرماؤ میں اس قرآن پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا اور میں بناوٹ والوں سے نہیں،

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مشرکین سے فرما دیں  کہ میں  وحی کی تبلیغ اور رسالت کی ادائیگی پر تم سے دنیا کا مال طلب نہیں  کرتا بلکہ میں  کسی اجرت کے بغیر تمہیں  دین کی تعلیم دیتا ہوں  اورمیں  جھوٹ گھڑنے والوں  میں  سے نہیں  ہوں  کہ میں  نے اپنی طرف سے نبوت کا دعویٰ کر دیا ہو اور قرآنِ پاک میں  نے اپنے پاس سے بنا لیا ہو۔( روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۸۶، ۸ / ۶۷) بلکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا سردار بنایا ہے اور یہ قرآنِ پاک بھی اسی کی طرف سے نازل ہو اہے۔

عالم کو اگر مسئلہ معلوم نہ ہو تو وہ خاموش رہے اور اپنی طرف سے گھڑ کر نہ بتائے:

            اس آیت سے اشارۃً معلوم ہوا کہ عالِم کو اگر کوئی مسئلہ معلوم نہ ہوتو وہ خاموشی اختیار کرے اور خود گھڑ کر نہ بتائے کہ یہ بھی تکَلُّف میں  داخل ہے۔ حضرت مسروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ’’ایک شخص کِندہ میں  یہ بیان کر رہا تھا کہ قیامت کے دن ایک ایسا دھواں  آئے گا جو منافقوں  کے کانوں  اور آنکھوں  میں  داخل ہو جائے گا اور اہلِ ایمان کو اس سے صرف اتنی تکلیف پہنچے گی جیسے زکام ہو جاتا ہے۔یہ سن کر ہم ڈر گئے، چنانچہ میں  حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی خدمت میں  حاضر ہو گیا اور وہ ٹیک لگائے ہوئے تھے (جب میں  نے واقعہ بیان کیا ) تو وہ غضبناک ہوئے، پھر سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا’’جو کسی بات کو جانتا ہو تو کہے اور جو نہ جانتا ہو تو اسے کہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کیونکہ یہ بھی علم ہی سے ہے کہ جس بات کو نہ جانے تو کہہ دے کہ میں  نہیں  جانتا ،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فرمایا:

’’ قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ‘‘

ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: میں  اس پر تم سے کچھاجرت نہیں  مانگتا اور میں  جھوٹ گھڑنے والوں  میں  سے نہیں ہوں۔( بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الم، ۳ / ۴۹۷، الحدیث: ۴۷۷۴)

            حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے ایک خطبے میں  فرمایا’’جو آدمی کسی چیز کا علم رکھتا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ لوگوں  کو سکھائے اور وہ بات کہنے سے بچے جس کا علم نہ رکھتا ہو ورنہ وہ دین سے نکل جائے گا اور تکَلُّف کرنے والوں  میں  سے ہو گا۔( سنن دارمی، المقدمۃ، باب فی الذی یفتی الناس فی کلّ ما یستفتی، ۱ / ۷۴، الحدیث: ۱۷۴)

            اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔

{وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ: اور ضرور تم اس کی خبر جان لو گے۔} یعنی اے کفار مکہ! ضرور تم ایک وقت کے بعد قرآن کی خبروں  کے حق اور سچا ہونے کو جان جاؤ گے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا کہ ا س وقت سے مراد موت کے بعد کا وقت ہے اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے قیامت کا دن آ جانے کے بعد کا وقت مراد ہے۔( خازن، ص، تحت الآیۃ: ۸۸، ۴ / ۴۸)

38:87
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ(۸۷)
وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے،

38:88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠(۸۸)
اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے (ف۱۰۶)

  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

صٓ
صٓ
  00:00



Download

صٓ
صٓ
  00:00



Download