READ

Surah Qaf

قٓ
45 Ayaat    مکیۃ


50:41
وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ(۴۱)
اور کان لگا کر سنو جس دن پکارنے والا پکارے گا (ف۶۹) ایک پاس جگہ سے (ف۷۰)

{وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ: اور کان لگا کر سنو جس دن پکارنے والاپکارے گا۔} یہاں  سے قیامت کے اَحوال بیان کئے جا رہے ہیں  ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے مُخاطَب!میں  قیامت کے جو اَحوال تمہارے سامنے بیان فرما رہا ہوں  اسے غور سے سنو ، جس دن ایک قریب کی جگہ سے پکارنے والا پکارے گا۔اس آیت میں  قریب کی جگہ سے بیتُ المقدس کا صَخْرہ مراد ہے جو آسمان کی طرف زمین کا سب سے قریبی مقام ہے۔پکارنے والے سے مراد حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام ہیں  اورآپ کی ندا یہ ہوگی: اے گلی ہوئی ہڈیو! بکھرے ہوئے جوڑو !ریزہ ریزہ شدہ گوشتو!پَراگندہ بالو! اللہ تعالیٰ تمہیں  فیصلہ کے لئے جمع ہونے کا حکم دیتا ہے۔( جمل مع جلالین، ق، تحت الآیۃ: ۴۱، ۷ / ۲۷۳-۲۷۴)

{  یَوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ: جس دن لوگ حق کے ساتھ ایک چیخ سنیں  گے۔} اس چیخ سے مراد دوسرا نَفخہ ہے اور جس دن سب لوگ یہ ندا اور چیخ سنیں  گے وہ قبروں  سے باہر آنے کادن ہو گا۔

{ اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ: بیشک ہم زندگی دیتے ہیں  اور ہم موت دیتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بے شک ہم ہی دنیا میں  زندگی اور موت دیتے ہیں  اور آخرت میں  جزاء و سزا کے لئے سب لوگوں  کو ہماری بارگاہ میں  ہی حاضر ہونا ہے ۔

50:42
یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّؕ-ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ(۴۲)
جس دن چنگھاڑ سنیں گے (ف۷۱) حق کے ساتھ، یہ دن ہے قبروں سے باہر آنے کا،

50:43
اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ(۴۳)
بیشک ہم جِلائیں اور ہم ماریں اور ہماری طرف پھرنا ہے (ف۷۲)

50:44
یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًاؕ-ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ(۴۴)
جس دن زمین ان سے پھٹے گی تو جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے (ف۷۳) یہ حشر ہے ہم کو آسان،

{یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا: جس دن زمین ان پرسے پھٹ جائے گی تو وہ جلدی کرتے ہوئے نکلیں  گے۔} یعنی جب دوسراصُورپھونکاجائے گاتو قبر کی زمین پھٹ جائے گی اور مُردے میدانِ محشرکی طرف دوڑتے جائیں  گے، یہ قبروں  سے زندہ ہو کر نکلنا حشر ہے اوریہ ہمارے لئے بہت آسان ہے۔

قیامت کے دن سب سے پہلے کس سے زمین شَق ہو گیـ:

             حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سب سے پہلامیں  ہوں  جس سے زمین شق ہوگی ۔پھرابوبکرصدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ اورپھرعمرفاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ پھرمیں  اہلِ بقیع کے پاس جاؤں  گااورانہیں  میرے ساتھ اٹھایاجائے گا۔پھرمیں  اہلِ مکہ کا انتظار کروں  گا۔(مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ ق، ۳ / ۲۶۸، الحدیث: ۳۷۸۴)

50:45
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ۫- فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ۠(۴۵)
ہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں (ف۷۴) اور کچھ تم ان پر جبر کرنے والے نہیں (ف۷۵) تو قرآن سے نصیحت کرو اسے جو میری دھمکی سے ڈرے،

{نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ: ہم خوب جان رہے ہیں  جو وہ کہہ رہے ہیں ۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفارِ قریش کا آپ کو جھٹلانا،قیامت کا انکار کرنا، ہماری قدرت میں  تَرَدُّد کرنا ہم سے چھپا ہوانہیں  ہے اور ہم ان سب کو اس کی سزا دیں  گے اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں  کہ انہیں  طاقت کے ذریعے اسلام میں  داخل کر دیں  بلکہ آپ کی ذمہ داری دعوت دینا اور سمجھا دینا ہے، لہٰذا آپ قرآنِ مجید کے ذریعے کافروں  کو میرے عقاب سے، غافلوں  کو میرے عذاب سے اور اطاعت گزاروں  کو میرے عتاب سے ڈرائیں ۔
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

قٓ
قٓ
  00:00



Download

قٓ
قٓ
  00:00



Download