READ

Surah As-Saaffaat

اَلصّٰٓفّٰت
182 Ayaat    مکیۃ


37:121
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۲۱)
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:122
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۲۲)
بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
37:123
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ(۱۲۳)
اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے (ف۱۱۴)
37:124
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ(۱۲۴)
جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں (ف۱۱۵)
37:125
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ(۱۲۵)
کیا بعل کو پوجتے ہو (ف۱۱۶) اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،
37:126
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(۱۲۶)
جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا (ف۱۱۷)
37:127
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ(۱۲۷)
پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے (ف۱۱۸)
37:128
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(۱۲۸)
مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے (ف۱۱۹)
37:129
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ(۱۲۹)
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،
37:130
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ(۱۳۰)
سلام ہو الیاس پر،
37:131
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۱۳۱)
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:132
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۳۲)
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
37:133
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ(۱۳۳)
اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،
37:134
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ(۱۳۴)
جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،
37:135
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ(۱۳۵)
مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی (ف۱۲۰)
37:136
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(۱۳۶)
پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا (ف۱۲۱)
37:137
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ(۱۳۷)
او ربیشک تم (ف۱۲۲) ان پر گزرتے ہو صبح کو،
37:138
وَ بِالَّیْلِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠(۱۳۸)
اور رات میں (ف۱۲۳) تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۱۲۴)
37:139
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ(۱۳۹)
اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،
37:140
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ(۱۴۰)
جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا (ف۱۲۵)
37:141
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ(۱۴۱)
تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،
37:142
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ(۱۴۲)
پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا (ف۱۲۶)
37:143
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ(۱۴۳)
تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا (ف۱۲۷)
37:144
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ(۱۴۴)
ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے (ف۱۲۸)
37:145
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ(۱۴۵)
پھر ہم نے اسے (ف۱۲۹) میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا (ف۱۳۰)
37:146
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ(۱۴۶)
اور ہم نے اس پر (ف۱۳۱) کدو کا پیڑ اگایا (ف۱۳۲)
37:147
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ(۱۴۷)
اور ہم نے اسے (ف۱۳۳) لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،
37:148
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ(۱۴۸)
تو وہ ایمان لے آئے (ف۱۳۴) تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا (ف۱۳۵)
37:149
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ(۱۴۹)
تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں (ف۱۳۶) اور ان کے بیٹے (ف۱۳۷)
37:150
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓىٕكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ(۱۵۰)
یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے (ف۱۳۸)
37:151
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ(۱۵۱)
سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،
37:152
وَلَدَ اللّٰهُۙ-وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(۱۵۲)
کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،
37:153
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ(۱۵۳)
کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،
37:154
مَا لَكُمْ- كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ(۱۵۴)
تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو (ف۱۳۹)
37:155
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ(۱۵۵)
تو کیا دھیان نہیں کرتے (ف۱۴۰)
37:156
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ(۱۵۶)
یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،
37:157
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۱۵۷)
تو اپنی کتاب لاؤ (ف۱۴۱) اگر تم سچے ہو،
37:158
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًاؕ-وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ(۱۵۸)
اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا (ف۱۴۲) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ (ف۱۴۳) ضرور حاضر لائے جائیں گے (ف۱۴۴)
37:159
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ(۱۵۹)
پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،
37:160
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(۱۶۰)
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے (ف۱۴۵)
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلصّٰٓفّٰت
اَلصّٰٓفّٰت
  00:00



Download

اَلصّٰٓفّٰت
اَلصّٰٓفّٰت
  00:00



Download