READ

Surah ar-Rahman

اَلرَّحْمٰن
78 Ayaat    مکیۃ


55:41
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ(۴۱)
مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے (ف۳۳) تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے (ف۳۴)

55:42
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۴۲)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۳۵)

55:43
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ(۴۳)
یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں،

55:44
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ(۴۴)
پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں (ف۳۶)

55:45
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠(۴۵)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:46
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ(۴۶)
اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے (ف۳۷) اس کے لیے دو جنتیں ہیں (ف۳۸)

55:47
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ(۴۷)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:48
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ(۴۸)
بہت سی ڈالوں والیاں (ف۳۹)

55:49
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۴۹)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:50
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ(۵۰)
ان میں دو چشمے بہتے ہیں (ف۴۰)

55:51
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۵۱)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:52
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ(۵۲)
ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا،

55:53
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۵۳)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:54
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآىٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍؕ-وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ(۵۴)
اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا (ف۴۱) اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو (ف۴۲)

55:55
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۵۵)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:56
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ-لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ(۵۶)
ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں (ف۴۳) ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے،

55:57
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ(۵۷)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:58
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُۚ(۵۸)
گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں (ف۴۴)

55:59
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۵۹)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:60
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ(۶۰)
نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی (ف۴۵)

55:61
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۶۱)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:62
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ(۶۲)
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں (ف۴۶)

55:63
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ(۶۳)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:64
مُدْهَآ مَّتٰنِۚ(۶۴)
نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں،

55:65
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ(۶۵)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:66
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ(۶۶)
ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے،

55:67
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۶۷)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:68
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ(۶۸)
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں،

55:69
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ(۶۹)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:70
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ(۷۰)
ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی

55:71
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ(۷۱)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:72
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ(۷۲)
حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین (ف۴۷)

55:73
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ(۷۳)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:74
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ(۷۴)
ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے،

55:75
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ(۷۵)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۴۸)

55:76
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ(۷۶)
تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر،

55:77
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۷۷)
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

55:78
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠(۷۸)
بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا،

  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلرَّحْمٰن
اَلرَّحْمٰن
  00:00



Download

اَلرَّحْمٰن
اَلرَّحْمٰن
  00:00



Download