READ

Surah an-Najm

اَلنَّجْم
62 Ayaat    مکیۃ


53:0
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
53:1
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ(۱)
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم! جب یہ معراج سے اترے (ف۲)
53:2
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ(۲)
تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے (ف۳)
53:3
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(۳)
اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے،
53:4
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ(۴)
وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے (ف۴)
53:5
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ(۵)
انہیں (ف۵) سکھایا (ف۶) سخت قوتوں والے طاقتور نے (ف۷)
53:6
ذُوْ مِرَّةٍؕ-فَاسْتَوٰىۙ(۶)
پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا (ف۸)
53:7
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ(۷)
اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا (ف۹)
53:8
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ(۸)
پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا (ف۱۰) پھر خوب اتر آیا (ف۱۱)
53:9
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ(۹)
تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم (ف۱۲)
53:10
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ(۱۰)
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی (ف۱۳)
53:11
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(۱۱)
دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا (ف۱۴)
53:12
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى(۱۲)
تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو (ف۱۵)
53:13
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ(۱۳)
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا (ف۱۶)
53:14
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(۱۴)
سدرة المنتہیٰ کے پاس (ف۱۷)
53:15
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ(۱۵)
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے،
53:16
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ(۱۶)
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (ف۱۸)
53:17
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(۱۷)
آنکھ نہ کسی طرف پھر نہ حد سے بڑھی (ف۱۹)
53:18
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى(۱۸)
بیشک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں (ف۲۰)
53:19
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ(۱۹)
تو کیا تم نے دیکھ ا لات اور عزیٰ
53:20
وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(۲۰)
اور اس تیسری منات کو (ف۲۱)
53:21
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى(۲۱)
کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی (ف۲۲)
53:22
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى(۲۲)
جب تو یہ سخت بھونڈی تقسیم ہے (ف۲۳)
53:23
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُۚ-وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ(۲۳)
وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں (ف۲۴) اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں (ف۲۵) حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی (ف۲۶)
53:24
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ(۲۴)
کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے (ف۲۷)
53:25
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠(۲۵)
تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے (ف۲۸)
53:26
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى(۲۶)
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے (ف۲۹)
53:27
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓىٕكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى(۲۷)
بیشک وہ جو آخرت پر ایمان رکھتے نہیں (ف۳۰) ملائکہ کا نام عورتوں کا سا رکھتے ہیں (ف۳۱)
53:28
وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّۚ-وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْــٴًـاۚ(۲۸)
اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا (ف۳۲)
53:29
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ﳔ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ(۲۹)
تو تم اس سے منہ پھیر لو، جو ہماری یاد سے پھرا (ف۳۳) اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی (ف۳۴)
53:30
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِؕ-اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖۙ-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى(۳۰)
یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے (ف۳۵) بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی،
53:31
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۙ-لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ(۳۱)
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے،
53:32
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىٕرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَؕ-اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْۚ-فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠(۳۲)
وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں (ف۳۶) مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے (ف۳۷) بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے (ف۳۸) تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ (ف۳۹) وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں (ف۴۰)
53:33
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ(۳۳)
تو کیا تم نے دیکھا جو پھر گیا (ف۴۱)
53:34
وَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى(۳۴)
اور کچھ تھوڑا سا دیا اور روک رکھا (ف۴۲)
53:35
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى(۳۵)
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے (ف۴۳)
53:36
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ(۳۶)
کیا اسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے (ف۴۴)
53:37
وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ(۳۷)
اور ابراہیم کے جو پورے احکام بجالایا (ف۴۵)
53:38
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ(۳۸)
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی (ف۴۶)
53:39
وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ(۳۹)
اور یہ کہ آدمی نہ پاے گا مگر اپنی کوشش (ف۴۷)
53:40
وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪(۴۰)
اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جاے گی (ف۴۸)
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلنَّجْم
اَلنَّجْم
  00:00



Download

اَلنَّجْم
اَلنَّجْم
  00:00



Download