READ

Surah an-Naba

اَلنَّبَا
40 Ayaat    مکیۃ


78:0
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
78:1
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ(۱)
(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟
78:2
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ(۲)
(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟
78:3
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ(۳)
جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
78:4
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ(۴)
دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
78:5
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ(۵)
پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
78:6
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ(۶)
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
78:7
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًاﭪ(۷)
اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)
78:8
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ(۸)
(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
78:9
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ(۹)
اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا
78:10
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ(۱۰)
اور رات کو پردہ مقرر کیا
78:11
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪(۱۱)
اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
78:12
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ(۱۲)
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
78:13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًاﭪ(۱۳)
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
78:14
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ(۱۴)
اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
78:15
لِّنُخْرِ جَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ(۱۵)
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں
78:16
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ(۱۶)
اور گھنے گھنے باغ
78:17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ(۱۷)
بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے
78:18
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ(۱۸)
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے
78:19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ(۱۹)
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
78:20
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ(۲۰)
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
78:21
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًاﭪ(۲۱)
بےشک دوزخ گھات میں ہے
78:22
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ(۲۲)
(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے
78:23
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ(۲۳)
اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
78:24
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ(۲۴)
وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)
78:25
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ(۲۵)
مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
78:26
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ(۲۶)
(یہ) بدلہ ہے پورا پورا
78:27
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ(۲۷)
یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
78:28
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ(۲۸)
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
78:29
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ(۲۹)
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
78:30
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠(۳۰)
سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے
78:31
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ(۳۱)
بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے
78:32
حَدَآىٕقَ وَ اَعْنَابًاۙ(۳۲)
(یعنی) باغ اور انگور
78:33
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ(۳۳)
اور ہم عمر نوجوان عورتیں
78:34
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ(۳۴)
اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس
78:35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚۖ (۳۵)
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
78:36
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ(۳۶)
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
78:37
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ(۳۷)
وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا
78:38
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ صَفًّا ﯼ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا(۳۸)
جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو
78:39
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّۚ-فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا(۳۹)
یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
78:40
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ﭺ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠(۴۰)
ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلنَّبَا
اَلنَّبَا
  00:00



Download

اَلنَّبَا
اَلنَّبَا
  00:00



Download