READ

Surah al-Waqi`ah

اَلْوَاقِعَة
96 Ayaat    مکیۃ


56:41
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ(۴۱)
اور بائیں طرف والے (ف۳۱) کیسے بائیں طرف والے (ف۳۲)

56:42
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ(۴۲)
جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں،

56:43
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ(۴۳)
اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں (ف۳۳)

56:44
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ(۴۴)
جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی،

56:45
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ(۴۵)
بیشک وہ اس سے پہلے (ف۳۴) نعمتوں میں تھے

56:46
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ(۴۶)
اور اس بڑے گناہ کی (ف۳۵) ہٹ (ضد) رکھتے تھے،

56:47
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ ﳔ اَىٕذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ(۴۷)
اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے،

56:48
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ(۴۸)
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی،

56:49
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ(۴۹)
تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے

56:50
لَمَجْمُوْعُوْنَ ﳔ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(۵۰)
ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر (ف۳۶)

56:51
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ(۵۱)
پھر بیشک تم اے گمراہو (ف۳۷) جھٹلانے والو

56:52
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ(۵۲)
ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے،

56:53
فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ(۵۳)
پھر اس سے پیٹ بھرو گے،

56:54
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ(۵۴)
پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے،

56:55
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ(۵۵)
پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں (ف۳۸)

56:56
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ(۵۶)
یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن،

56:57
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ(۵۷)
ہم نے تمہیں پیدا کیا (ف۳۹) تو تم کیوں نہیں سچ مانتے (ف۴۰)

56:58
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ(۵۸)
تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو (ف۴۱)

56:59
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ(۵۹)
کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۲)

56:60
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ(۶۰)
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا (ف۴۳) اور ہم اس سے ہارے نہیں،

56:61
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(۶۱)
کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں (ف۴۴)

56:62
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ(۶۲)
اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان (ف۴۵) پھر کیوں نہیں سوچتے (ف۴۶)

56:63
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ(۶۳)
تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو،

56:64
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ(۶۴)
کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۷)

56:65
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ(۶۵)
ہم چاہیں تو (ف۴۸) اسے روندن (پامال) کردیں (ف۴۹) پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ (ف۵۰)

56:66
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ(۶۶)
کہ ہم پر چٹی پڑی (ف۵۱)

56:67
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ(۶۷)
بلکہ ہم بے نصیب رہے،

56:68
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ(۶۸)
تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو،

56:69
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ(۶۹)
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے (ف۵۲)

56:70
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ(۷۰)
ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں (ف۵۳) پھر کیوں نہیں شکر کرتے (ف۵۴)

56:71
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ(۷۱)
تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو (ف۵۵)

56:72
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِــٴُـوْنَ(۷۲)
کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا (ف۵۶) یا ہم ہیں پیدا کرنے والے،

56:73
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ(۷۳)
ہم نے اسے (ف۵۷) جہنم کا یادگار بنایا (ف۵۸) اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ (ف۵۹)

56:74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠(۷۴)
تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی،

56:75
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ(۷۵)
تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں (ف۶۰)

56:76
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ(۷۶)
اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے،

56:77
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ(۷۷)
بیشک یہ عزت والا قرآن ہے (ف۶۱)

56:78
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ(۷۸)
محفوظ نوشتہ میں (ف۶۲)

56:79
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ(۷۹)
اسے نہ چھوئیں مگر باوضو (ف۶۳)

56:80
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ(۸۰)
اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا،

  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلْوَاقِعَة
اَلْوَاقِعَة
  00:00



Download

اَلْوَاقِعَة
اَلْوَاقِعَة
  00:00



Download