READ

Surah al-Qiyamah

اَلْقِيَامَة
40 Ayaat    مکیۃ


75:0
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
75:1
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ(۱)
ہم کو روز قیامت کی قسم
75:2
وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ(۲)
اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
75:3
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ(۳)
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
75:4
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ(۴)
ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
75:5
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ(۵)
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
75:6
یَسْــٴَـلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ(۶)
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
75:7
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ(۷)
جب آنکھیں چندھیا جائیں
75:8
وَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ(۸)
اور چاند گہنا جائے
75:9
وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ(۹)
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
75:10
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ(۱۰)
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
75:11
كَلَّا لَا وَزَرَؕ(۱۱)
بےشک کہیں پناہ نہیں
75:12
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّؕ(۱۲)
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
75:13
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ(۱۳)
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
75:14
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ(۱۴)
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
75:15
وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ(۱۵)
اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
75:16
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ(۱۶)
اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو
75:17
اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ(۱۷)
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
75:18
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِـعْ قُرْاٰنَهٗۚ(۱۸)
جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو
75:19
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ(۱۹)
پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
75:20
كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ(۲۰)
مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
75:21
وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ(۲۱)
اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
75:22
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ(۲۲)
اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
75:23
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ(۲۳)
اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
75:24
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌۙ(۲۴)
اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
75:25
تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ(۲۵)
خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
75:26
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ(۲۶)
دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
75:27
وَ قِیْلَ مَنْٚ-رَاقٍۙ(۲۷)
اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
75:28
وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ(۲۸)
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
75:29
وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ(۲۹)
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
75:30
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ-ﹰالْمَسَاقُ(۳۰)ﮒ
اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
75:31
فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ(۳۱)
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
75:32
وَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ(۳۲)
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
75:33
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ(۳۳)
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
75:34
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ(۳۴)
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
75:35
ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ(۳۵)
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
75:36
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ(۳۶)
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
75:37
اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ(۳۷)
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
75:38
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ(۳۸)
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
75:39
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ(۳۹)
پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
75:40
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى۠(۴۰)
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلْقِيَامَة
اَلْقِيَامَة
  00:00



Download

اَلْقِيَامَة
اَلْقِيَامَة
  00:00



Download