READ

Surah al-Inshiqaq

اَلْاِنْشِقَاق
25 Ayaat    مکیۃ


84:0
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
84:1
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ(۱)
جب آسمان پھٹ جائے گا
84:2
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ(۲)
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
84:3
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ(۳)
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
84:4
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ(۴)
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
84:5
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ(۵)
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
84:6
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ(۶)
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
84:7
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ(۷)
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
84:8
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ(۸)
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
84:9
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ(۹)
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
84:10
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ(۱۰)
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
84:11
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ(۱۱)
وہ موت کو پکارے گا
84:12
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ(۱۲)
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
84:13
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ(۱۳)
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
84:14
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ(۱۴)
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
84:15
بَلٰۤىۚۛ-اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ(۱۵)
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
84:16
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ(۱۶)
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
84:17
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ(۱۷)
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
84:18
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ(۱۸)
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
84:19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ(۱۹)
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
84:20
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ(۲۰)
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
84:21
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩(۲۱)
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
84:22
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ(۲۲)
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
84:23
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ(۲۳)
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
84:24
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ(۲۴)
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
84:25
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠(۲۵)
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلْاِنْشِقَاق
اَلْاِنْشِقَاق
  00:00



Download

اَلْاِنْشِقَاق
اَلْاِنْشِقَاق
  00:00



Download