READ

Surah al-Ghashiya

اَلْغَاشِيَة
26 Ayaat    مکیۃ


88:0
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
88:1
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ(۱)
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
88:2
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ خَاشِعَةٌۙ(۲)
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
88:3
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ(۳)
سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
88:4
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ(۴)
دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
88:5
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ(۵)
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
88:6
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ(۶)
اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
88:7
لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْ عٍؕ(۷)
جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
88:8
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌۙ(۸)
اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
88:9
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ(۹)
اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل
88:10
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ(۱۰)
بہشت بریں میں
88:11
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ(۱۱)
وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
88:12
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ(۱۲)
اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
88:13
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ(۱۳)
وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
88:14
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ(۱۴)
اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
88:15
وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ(۱۵)
اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
88:16
وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ(۱۶)
اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
88:17
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ(۱۷)
یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں
88:18
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ(۱۸)
اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
88:19
وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ(۱۹)
اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
88:20
وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ(۲۰)
اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
88:21
فَذَكِّرْ۫ؕ-اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ(۲۱)
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
88:22
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ(۲۲)
تم ان پر داروغہ نہیں ہو
88:23
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ(۲۳)
ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
88:24
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ(۲۴)
تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
88:25
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ(۲۵)
بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
88:26
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠(۲۶)
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
  FONT
  THEME
  TRANSLATION
  • English | Ahmed Ali
  • Urdu | Ahmed Raza Khan
  • Turkish | Ali-Bulaç
  • German | Bubenheim Elyas
  • Chinese | Chineese
  • Spanish | Cortes
  • Dutch | Dutch
  • Portuguese | El-Hayek
  • English | English
  • Urdu | Fateh Muhammad Jalandhry
  • French | French
  • Hausa | Hausa
  • Indonesian | Indonesian-Bahasa
  • Italian | Italian
  • Korean | Korean
  • Malay | Malay
  • Russian | Russian
  • Tamil | Tamil
  • Thai | Thai
  • Farsi | مکارم شیرازی
  TAFSEER
  • العربية | التفسير الميسر
  • العربية | تفسير الجلالين
  • العربية | تفسير السعدي
  • العربية | تفسير ابن كثير
  • العربية | تفسير الوسيط لطنطاوي
  • العربية | تفسير البغوي
  • العربية | تفسير القرطبي
  • العربية | تفسير الطبري
  • English | Arberry
  • English | Yusuf Ali
  • Dutch | Keyzer
  • Dutch | Leemhuis
  • Dutch | Siregar
  • Urdu | Sirat ul Jinan
  HELP

اَلْغَاشِيَة
اَلْغَاشِيَة
  00:00



Download

اَلْغَاشِيَة
اَلْغَاشِيَة
  00:00



Download